14 جنوری، 2025، 10:35 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85719979
T T
0 Persons

لیبلز

قابل تجدید توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کو ایران کی تجاویز

تہران/ ارنا- ایران کی قابل تجدید توانائی کے ادارے کے سربراہ محسن طرزطلب نے رینیوئیبل انرجیز کی عالمی ایجنسی کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے متعدد تجاویز پیش کیں۔

انہوں نے ایران میں اسٹاک مارکیٹ میں توانائی کی پیداوار کرنے والی کمپنیوں کے شعبے کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اس سلسلے کی نئی ایجادات کے لیے نئے طریقہ کار اور بھاری سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

محسن طرزطلب نے امارات کے دارالحکومت میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قابل تجدید توانائی کے نئے منصوبوں کو تجارتی لحاظ سے کامیاب بنانے کے لیے ڈیڈلائن بھی مقرر کرنا ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ 170 ممالک قابل تجدید توانائی کی عالمی ایجنسی میں رکن ہیں جن کے 500 سے زیادہ نمائندوں نے ان اجلاس میں شرکت کی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .